سیاسی اختلافات کے باوجود کشمیر کے معاملے پر پوری قوم متحد، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے متفقہ قرارداد منظور کریں گے

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا یوم استحصال کے موقع پر پارلیمنٹ ہائوس میں تقریب سے خطاب

جمعرات 6 اگست 2020 00:15

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کے باوجود کشمیر کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے، پارلیمنٹ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے متفقہ قرارداد منظور کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یوم استحصال کے موقع پر پارلیمنٹ ہائوس میں تھری ڈی سکرین کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شیریار خان آفریدی سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ اور رہنمائوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ آج پورا دن قوم نے کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے، قوم نے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ پاکستان ہی نہیں امت مسلمہ بھی کھڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے 188 ممالک کے سپیکرز کو خطوط لکھے ہیں۔ اسد قیصرنے کہا کہ پارلیمان کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت نے پہلی دفعہ ایسی قانون سازی کی ہے جس سے شہریوں کے حقوق سلب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج قوم نے اعلان کردیا ہے کہ تمام تر اختلافات کے باوجود کشمیر پر ہم سب ایک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر پر متفقہ قرارداد منظور کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں