مسلم لیگ (ن) کی سینیٹ اور ارکان قومی اسمبلی کے ارکان پر مشتمل مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

جمعرات 6 اگست 2020 17:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) مسلم لیگ (ن) کی سینیٹ اور ارکان قومی اسمبلی کے ارکان پر مشتمل مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کو پاریلمنٹ ہائوس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف، پارٹی صدر میاں شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، خواجہ محمد آصف، سردار ایاز صادق، مرتضیٰ جاوید عباسی سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی ۔.اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں