اے این ایف نے ملک بھر میں 12 کارروائیوں کے دوران 484.398کلوگرام منشیات برآمد کر لی، ترجمان

جمعرات 6 اگست 2020 17:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) اے این ایف کی ملک بھر میں 12 کارروائیوں کے دوران 484.398کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث 7 ملزمان بھی گرفتار کئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی تین گاڑیاں بھی قبضہ میں لے لی گئیں ہیں۔ ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ منشیات میں 684گرام ہیروئن، 302.4کلو گرام چرس، 181.35کلوگرام ایمفٹا مائن(آئس)، 3807 ایمپولس میڈازولم انجکشن، 500 ایمپولس میڈازولم ڈورمیکم انجکشن،198 ایمپولس انجکشن اور3000 کوڈین گولیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 24.172ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں