پاکستان کسٹمز نے انڈرانوائیسنگ کرنے والے درآمدکنندگان کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں، ٹینگ کے درآمدکنندگان کے خلاف ایکشن

جمعرات 6 اگست 2020 18:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) پاکستان کسٹمز نے انڈرانوائیسنگ کرنے والے درآمدکنندگان کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان کسٹمز نے ٹینگ (TANG) نامی برانڈڈ مشروب ۔کے پاوڈر کے درآمدکنندگان کے خلاف ایکشن لیا ہے جنہوں نے مشروب کی نہایت ہی کم درآمدی قیمت 0.4 ڈالر فی کلو گرام ظاہر کی ہے جبکہ پاکستان کسٹمز نے متحدہ عرب امارات کسٹمز کے تعاون سے مشروب پاوڈر کے اصل برآمدی کاغذات حاصل کئے ہیں جس کے مطابق مشروب پاوڈر کی اصل قیمت 2.39 ڈالر فی کلو گرام ہے۔

انڈر انوایئسنگ کی وجہ سے 33 کروڑ کی کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکسز کی چوری کی کوشش کی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق معلوم ہو ا ہے کہ درآمدکنندگان نے دبئی میں شیل نامی کمپنی تشکیل دی جس نے اشیاء کی انڈرانوایئسنگ رقوم منتقل کیں جبکہ باقی رقم حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے منتقل کیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کسٹمز نے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کیا ہے۔

پاکستان کسٹمز نے انڈرانوائیسنگ، اوور انوائیسنگ اور درآمد کے وقت غلط اعدادو شمار کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں کیونکہ انڈرانوائیسنگ اور غلط اعدادو شمار کی وجہ سے نہ صرف حکومتی ریوینیو اور مقامی صنعت کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ تجارتی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی فنانسنگ کو بھی فروغ ملتاہے۔ پاکستان کسٹمزنے پاکستان کے تجارتی شراکت دارممالک چین، متحدہ عرب امارات ، سنگاپور، جنوبی کوریا اور ہانگ کانگ کے کسٹمز اداروں کے تعاون سے انڈرانوائیسنگ کی روک تھام کے لئے برآمدی کاغذات حاصل کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں