لمز سے اکنامکس گریجویٹ سعد عامر نے جی آر ای میں 339 نمبر حاصل کرکے سابقہ ریکارڈز توڑدیے

جمعرات 6 اگست 2020 23:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے 2018ء میں اکنامکس میں گریجویشن کرنے والے پاکستانی نوجوان سعد عامر نے گریجویٹ ریکارڈ ایگزامینیشن (جی آر ای ) میں340 میں سے 339 نمبر حاصل کرکے تمام سابقہ ریکارڈز توڑدیے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سعدعامر نے کیمبرج یونیورسٹی کے زیر اہتمام او -اے لیول کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔

سعد نے لمز یونیورسٹی سے 2018ء میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور ڈین کی اعزازی فہرست میں بھی شامل رہے۔ اپنے قیام کے دوران انہوں نے مسلسل چار سال بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔سعد عامر اِس وقت برٹش کونسل پاکستان کے ساتھ منسلک ہیں، انھوں نے اس سے قبل امریکا کے ڈیوک فوکا بزنس سکول سے سکالر شپ بھی جیتی تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں