کورونا وبا کے باعث اوپی ایف کے تعلیمی اداروں میںآن لائن کلاسز جاری ہیں ،ترجمان

جمعرات 6 اگست 2020 23:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) اوور سیز پاکستانیز فائونڈیشن نے کہاہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے اوپی ایف کے تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

اوپی ایف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بچوں کو تعلیمی نقصان سے بچانے کے لیے فائونڈیشن کے تمام تعلیمی اداروں میں اساتذہ آن لائن کلاسز لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپی ایف کے تعلیمی اداروں میںمعیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچے فیض یاب ہورہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں