اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں لارجر بینچ تشکیل دے دیا

جمعہ 7 اگست 2020 23:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل لارجز بینچ 3ستمبر کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے کلبھوشن اور بھارت کو وکیل کرنے کی دوبارہ پیشکش کا بھی حکم دے رکھا ہے۔ اٹارنی جنرل 3 ستمبر کو بھارت اور کلبھوشن کے جواب سے آگاہ کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 ستمبر کے لیے فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں