احتساب عدالت میں جعلی اکاونٹس کیسز، سندھ بنک کرپشن ریفرنس میں نامزد ملزم سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ سمیت 7ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد

جمعہ 7 اگست 2020 23:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) احتساب عدالت میں جعلی اکاونٹس کیسز، سندھ بنک کرپشن ریفرنس میں نامزد ملزم سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ سمیت 7ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ملزم طارق احسان، صفدر قاضی ، اسد علی شاہ، معصومہ حسین ,جاوید حسین ، عبدالروف چانڈیو اور شارق حسنین جلیسی کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے تمام ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں