عالم اسلام کو درپیش سنگین مسائل کے حل نہ ہونے کی ذمہ داری او آئی سی پر بھی عائد ہوتی ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

جمعہ 7 اگست 2020 23:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو درپیش سنگین مسائل کے حل نہ ہونے کی ذمہ داری او آئی سی پر بھی عائد ہوتی ہے۔وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا او آئی سی کے بارے میں موقف جاندار، مدلل اور امت مسلمہ کی سوچ کی ترجمانی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اسلامی تعاون تنظیم میں موجود عرب ممالک نے مسلم امہ کو سخت مایوس کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا نجی چینل کودیا جانے والا انٹرویو حقائق پر مبنی اور بے لاگ تبصرہ تھا جو لائق تحسین ہے۔کشمیر، فلسطین، یمن سمیت دنیا بھر کے مسلمان عالم استکبار کے نرغے میں ہیں،طاغوتی طاقتیں مسلمانوں کو بند گلی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔اسلام کو دہشت گردی سے جوڑ کر مسلمانوں کودنیا بھر میں تنہا کرنے کی سازش کو تیزی سے پروان چڑھایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں