چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کشمیر بیانیہ کشمیریوں کے دکھ کی آواز ہے،چوہدری عبدالمجید

جمعہ 7 اگست 2020 23:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کشمیر بیانیہ کشمیریوں کے دکھ کی آواز ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر رائے شماری کی بات کرکے کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ شہید بھٹو اور محترمہ شہید کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیریوں کی پراثر اور مضبوط آواز ہیں۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں