خلیج ٹائمز کے مالک سہیل گلداری کا 200 پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے مفت ایئر ٹکٹس کا انتظام ، وہ آج پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آباد اور ملتان پہنچیں گے،سہیل گلداری نے زلفی بخاری سے ملاقات کے دوران انتظامات کا وعدہ کیا تھا،وزارت اوورسیز

اتوار 9 اگست 2020 19:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2020ء) متحدہ عرب امارات کی معروف کاروباری شخصیت اور خلیج ٹائمز کے مالک سہیل گلداری نے 200 پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے مفت ایئر ٹکٹس کا انتظام کر دیا ہے ،200 پاکستانی آج پیر کے روز پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آباد اور ملتان پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سہیل گلداری نے زلفی بخاری سے ملاقات کے دوران انتظامات کا وعدہ کیا تھا،دونوں کے درمیان اہم ملاقات 25 جولائی کو خلیج ٹائمز کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی تھی۔

اس ملاقات کے دوران سہیل گلداری نے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا،مفت ایئر ٹکٹس ملنے پر پاکستانی محنت کشوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے معاون خصوصی زلفی بخاری اور سہیل گلداری کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ سہیل گلداری یو اے ای کی معروف کاروباری شخصیت اور خلیج ٹائمز کے مالک ہیںدبئی میں پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی نے معاون خصوصی زلفی بخاری کی جانب سے سہیل گلداری کو شکریہ کا خصوصی پیغام پہنچایاہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں