یو این ایچ سی آر پاکستان نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 22 ہزارمستحق خاندانوں میں امداد تقسیم کر دی

پیر 10 اگست 2020 12:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) یو این ایچ سی آر پاکستان ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لاک ڈاؤن سے متاثر ہو نے والے مستحق افغان مہاجرین میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی طرح مالی امداد کا پروگرام پاکستان پوسٹ کے تعاون سے جاری رکھا ہوا اس سلسلہ میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 22 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں امداد تقسیم جا چکی ہے۔

جمعہ کو یواین ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان نے اے پی پی کو بتایا ہے حکومت پاکستان وزارت سیفران داخلہ اور خارجہ کے تعاون سے پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین جو کووڈ۔19 کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے انہیں یو این ایچ سی آر پاکستان، پاکستان پوسٹ کے تعاون سے 12 ہزار روپے فی خاندان کو ادا کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی ضروریات کی اشیائے خوردونوش خرید سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا یہ پروگرام ایسا ہی ہے جس طرح حکومت پاکستان کی جانب سے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت مستحق لوگوں میں 12 ہزار روپے ادا کئیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ، صوبہ خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں بھی افغان مہاجرین کے مستحق رجسٹرڈ خاندانوں میں پاکستان پوسٹ کے تعاون سے 12 ہزار روپی فی خاندان کے حساب سے 36 ہزار افغان مہاجرین کے خاندانوں میں پہلے مرحلے میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے رجسٹرڈ 22 ہزار سے زائد خاندانوں میں 12 ہزار فی خاندان تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں