وفاقی حکومت نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں3 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 80 ملین روپے مختص کئے ہیں، حکام وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات

پیر 10 اگست 2020 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) وفاقی حکومت نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں3 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 80 ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ این اے 268 میں 2 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 35.251 ملین روپے مختص کیے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات کے حکام کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ 2020-21ء میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی میں ہاؤسنگ ڈویژن کے دو منصوبوں کے لیے فنڈز کئے ہیں ان بلوچستان کے ضلع نوشکی کے 3 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 80 ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ منصوبہ کی مجموعی لاگت 240 لگائی گئی ہے جبکہ دوسرے منصوبے میں این اے 268 میں 2 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 35.251 ملین روپے مختص کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں