اسلام آباد کے دیہی علاقوں کی 8 یونین کونسلز میں گلیوں کی پختگی کے لئے 500 ملین روپے مختص

پیر 10 اگست 2020 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 کی 8 یونین کونسل میں گلیوں کی پختگی کے لیے رواں مالی سال2020-21ء کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی) کے تحت داخلہ ڈویژن کے اس منصوبے کے لیے 500 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں کی 8 یونین کونسل جن میں بوکڑہ، میرا سنبل جعفر، بڈھانہ کلاں، جھنگی سیداں، سرائے خربوزہ، ترنول،گولڑہ شریف اور شاہ اللّٰہ دتہ کی یونین کونسل شامل ہیں، میں گلیوں کی پختگی کے منصوبے کے لیے 500 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبے پر مجموعی طور پر 1500 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں