صداقت عباسی کیخلاف مقامی لوگوں نے منصوبہ بندی کے تحت میڈیا مہم چلائی

تعلق منشیات فروشوں سے جوڑ کر انہیں وزیراعظم اور پی ٹی آئی کی باقی قیادت کی نظروں میں گرانا تھا،ذرائع صداقت عباسی ایک شفاف کردار کے مالک سیاستدان اور عوامی لیڈر ہیں،عوام

منگل 11 اگست 2020 23:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے مری سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کیخلاف مقامی لوگوں نے منصوبہ بندی کے تحت میڈیا مہم چلائی۔مصدقہ ذرائع کے مطابق صداقت عباسی کا تعلق منشیات فروشوں سے جوڑ کر انہیں وزیراعظم اور پی ٹی آئی کی باقی قیادت کی نظروں میں گرانا تھا۔مری کے لوگوں نے صداقت عباسی کیخلاف الزامات کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔

گزشتہ روز ایک میڈیا رپورٹ کے ذریعے صداقت عباسی پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ مری میں منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والوں کی پشت پناہی کرتے ہیں،یہ الزام محض ایک بے بنیاد پروپیگنڈہ تھا لیکن مری کے عوام نے اسے قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی لیڈروں کے دروازے پر ہر قسم کے لوگ آتے ہیں لیکن صداقت عباسی ایک شفاف کردار کے مالک سیاستدان اور عوامی لیڈر ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف مصدقہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مقامی لوگوں نے صداقت عباسی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور وزیراعظم کی نظر میں عزت نے مخالفین کو پریشان کر رکھا ہے،اس لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت یہ خبر چلوائی گئی لیکن یہ میڈیارپورٹ عوام کے ذہن بدلنے میںناکام رہی۔واضح رہے کہ صداقت عباسی اپنے حلقے میں گھٹیا الزامات کی سیاست سے گریز کرنے والے سیاستدان کے طورپر مشہور ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں