ڈپٹی کمشنر نے اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں اضافہ کا سخت نوٹس لے لیا ،

تندور پر روٹی کی قیمت میں ازخود اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،حمزہ شفقات

منگل 11 اگست 2020 23:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں اضافہ کا سخت نوٹس لیا ہے اور تندور پر روٹی کی قیمت میں ازخود اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فوری طور پر نان، روٹی مہنگا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ روٹی کی قیمت میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، نان، روٹی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ٹیمیں فوری پر کارروائی کر رہی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں