اسلام آباد ہائیکورٹ نے چئیرمین نادرا عثمان مبین کی تقرری کے خلاف کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعرات 13 اگست 2020 18:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے چئیرمین نادرا عثمان مبین کی تقرری کے خلاف کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جمعرات کو سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمودجبکہ درخواست گزار کی جانب سے حافظ عرفات ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد نے کہاکہ چئیرمین نادرا کے لیے عمر کی حد 55 تھی جبکہ عثمان مبین کی عمر 38 سال تھی،تجربہ اور اشتہار کے مطابق تمام شرائط کو مدنظر رکھ کر عثمان مبین کی تعیناتی ہوئی،چیئرمین نادرا عثمان مبین کی تعیناتی قانون کے مطابق ہوئی،درخواست گزار وکیل حافظ عرفات نے کہاکہ چیئرمین عثمان مبین کی تعیناتی قانون کے مطابق نہیں ہوئی، وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں