نوجوان نسل کی موثر شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں، نوجوانوں کو بہترین انداز میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،مقررین

جمعرات 13 اگست 2020 21:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) انٹر یونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن آف سوشل سائنسز کے زیر اہتمام پیغام پاکستان و اکادمی ادبیات پاکستان کے اشتراک سے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان بھر کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز چیئرمین وائس چانسلرز کمیٹی و وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شاہ، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر اصغر زید، پرو وائس چانسلر پنچاب یونیورسٹی ڈاکٹر سلیم مظہر، وائس چانسلر سرسید یونیورسٹی ڈاکٹر ولی الدین، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی ڈاکٹر رضیہ سلطانہ، وائس چانسلر بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری ڈاکٹر اختر بلوچ، وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی جامشورو ڈاکٹر فتح محمد، وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر مختار احمد، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر طلعت نصیر، چئیرمین اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر یوسف خشک نے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان نسل کے مسائل اور کے لئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین تجاویز پیش کی، مقررین کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی موثر شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں، نوجوانوں کو بہترین انداز میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے نیشنل کوآرڈینیٹر انٹریونیورسٹی کنسورشیم محمد مرتضی نور نے پروگرام کے اغراض و مقدصد سے شرکاء کو آگاہ کیا، پروگرام میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز نے آراء پیش کیں جن کے تناظر میں طلباء میں ہنر کے فروغ اور معاشرتی تعلیم کو یقینی بنایا جائے گا اور ان میں غیر نصابی سرگرمیوں کی طرف رحجان پیدا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی انکے کیرئیر کاؤنسلنگ و بہتر ذہنی صحت کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے جبکہ طلباء کی طرف سے دی گئی سفارشات پر بھی عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی اور سالانہ کانوکیشن پرغیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارگردگی دکھانے والوں کو خصوصی ایوارڈز دینے کی تجویز بھی پیش کی گئی، قائداعظم یونیورسٹی سے نایاب میر اور ینگ سایکولیجسٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین فرید احمد نے طلباء کی نمائندگی کی جبکہ شبیر حسین نے نظامات کے فرائض سر انجام دیئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں