اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں کمی

جمعہ 18 ستمبر 2020 18:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضائ میں پولن کا تناسب بلند سطح سے نیچے آ گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے تحقیقی مرکز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں پولن کی مقدار 129 سے کم ہو کر 92 فی مکعب میٹر ہو گئی ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں جنگلی شہتوت سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار 46 فی مکعب میٹر رہی۔ اس کے علاوہ گھاس کے پولن کی مقدار 13 جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار 25 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں