خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بیشترمنصوبوں میں مقامی ملازمین اورکارکنوں کی خدمات سے استفادہ کیاجارہاہے، وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات

ہفتہ 19 ستمبر 2020 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بیشترمنصوبوں میں مقامی ملازمین اورکارکنوں کی خدمات سے استفادہ کیاجارہاہے۔وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات کے مطابق خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بیشترمنصوبے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت چلائے جارہے ہیں۔

زیادہ ترمنصوبوں میں مقامی کارکنوں اورملازمین کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔وزارت منصوبہ بندی کے مطابق کے کے ایچ فیزٹو(ہیوی لائن۔تھاکوٹ سیکشن) جس کو چینی فرم نے بنایاہے میں 90 فیصد مقامی لیبرفورس کی خدمات حاصل کی گئی جوتقریباً 6 ہزاراہلکاروں پرمشتمل ہے۔وزارت کے مطابق گوادرفری زون میں مقامی افرادکے زیادہ سے زیادہ روزگارکو یقینی بنانے کیلئے فری زون میں مطلوبہ مہارت کیلئے مقامی افراد کوتربیت دینے کیلئے ایک ٹیکنیکل و ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ زیرتعمیر ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کے مطابق سی پیک کے تناظرمیں گوادرکے نوجوانوں کو زبانوں میں مہارت فراہم کرنے کیلئے ہائیرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے وظائف کی فراہمی کامنصوبہ بھی اپنایا گیا جس کے تحت 50 مقامی طلباء کو چینی زبان سیکھنے کیلئے دوگروپوں میں چین بھیجاگیا جنہوں نے کامیابی سے مطلوبہ کورس مکمل کئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں