پروفیسر چودھری عبدالرحمان پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے بلا مقابلہ صدر منتخب

ڈاکٹر طارق نائب صدر، ڈاکٹر ریاض جنجوعہ جنرل سیکرٹری ،ڈاکٹر علی فرحان جوائنٹ سیکرٹری ،عبدالوحید شیخ فنانس سیکرٹری منتخب

ہفتہ 19 ستمبر 2020 23:22

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے سالانہ انتخابات میں بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ملک بھر سے میڈیکل کالجز کے سربراہان نے حصہ لیا۔حلف برادری کی تقریب کے بعد نو منتخب صدر پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پی ایم سی سمیت تمام میڈیکل کے معاملات بہتری سے حل کئے جائیں۔

نو منتخب صدر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ میڈیکل سے متعلق معاملات میں پرائیویٹ سیکٹر کو ساتھ لے کر چلے تاکہ میڈیکل کے شعبے میں نمایاں ترقی حاصل کی جا سکے۔تقریب میں ملک بھر کے میڈیکل کالجز کے سربراہوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پامی کے الیکشن میں عبدالرحمان صدر، خیبر پختونخوا ہ سے ڈاکٹر طارق بلا مقابلہ نائب صدر، ڈاکٹر ریاض جنجوعہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ سندھ سے ڈاکٹر علی فرحان بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری اور عبدالوحید شیخ فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹوشنز کے ممبران کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ نئے منتخب عہدیداران تمام میڈیکل کے شعبے میں درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں