ٹوبہ ٹیک سنگھ ، موٹروے ایم ۔4پر کار ٹرالر سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق،ایک 8سالہ بچہ زخمی

اتوار 20 ستمبر 2020 11:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موٹروے ایم ۔4پر تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5افراد جان بحق افراد میں خاتون اور بچہ شامل ہیں جبکہ ایک 8 سالہ بچہ زخمی ہو گئی ہے ۔ پی ٹی وی چینل کے مطابق اتوار کو علیٰ الصبح پنجاب کے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موٹروے ایم ۔

(جاری ہے)

4 پر تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان بحق افراد میں خاتون اور بچہ شامل ہیں جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا ہے۔

ریسکیو کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر جان بحق افراد اور زخمی بچہ کو تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جان بحق افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثے کا شکار افراد لاہور ائیر پورٹ سے واپس لیہ جارہے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں