پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم (آج) سے شروع ہوگی

اتوار 20 ستمبر 2020 22:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم (آج) پیر سے شروع ہوگی۔ انسداد پولیو پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا ہے کہ حکومت نے پیر سے قومی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، قومی انسداد پولیو مہم 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی، قومی انسداد پولیو مہم تین روز مہم میںدو روز کیچ اپ ڈیز ہوںگے، کیچ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوگی، قومی انسداد پولیو مہم آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں میں ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی انسداد پولیو مہم 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی انسداد پولیو مہم میں 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 92 لاکھ سے زائد، خیبرپختونخوا میں 67 لاکھ ،آزادکشمیر میں 6 لاکھ 69 ہزار،گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 39 ہزار ، پنجاب میں ایک کروڑ 99 لاکھ ، بلوچستان میں ساڑھے 24 لاکھ اور اسلام آباد میں ساڑھے تین لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 70 ہزار ورکرز حصہ لیں گے۔ 26384 ایریا انچارج، 8434 یو سی میڈیکل آفیسرز پولیو مہم کا حصہ ہوں گے۔ 201799 موبائل، 10243 فکس، 11714 ٹرانزٹ ٹیمز مہم کا حصہ ہوں گی۔ ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہو گا۔ انسداد پولیو ٹیموں کو کورونا ایس او پیز بارے تربیت فراہم کی جائے گی۔ ذیلی انسداد پولیو مہم 130 اضلاع میں 13 تا 21 اگست منعقد ہوئی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں