اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے اپنے سیاسی اتحاد کو پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کا نام دے دیا، 26 نکاتی اعلامیہ جاری

اتوار 20 ستمبر 2020 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس میں شریک سیاسی قائدین نے اپنے سیاسی اتحاد کو پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کا نام دیتے ہوئے 26 نکاتی اعلامیہ جاری کر دیا ، اپنے مطالبات کے حق میں تمام آئینی اور جمہوری حق استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد اتوار کو ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان پیپلزپارٹی کی میزبانی میں منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں چھ قراردادیں بھی منظور کی گئیں جبکہ کانفرنس کے اختتام پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اعلامیہ کی 26 نکات اور چھ قراردادیں میڈیا کے سامنے پرھ کر سنائیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کا بھی انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام آئینی اور جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی سے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے ورچوئل خطاب کیا۔ اے پی سی میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف، سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، نیشنل پارٹی کے رہنماء سابق وزیر اعلی بلوچستان عبدالمالک، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل، عوامی نیشنل پارٹی کے سابق وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی، جمیعت اہلحدیث کے ساجد میر، شیری رحمن، قمرزمان کائرہ، خواجہ محمد آصف اور دیگر نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں