وفا قی پولیس نے سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملوث گر وہ کے اہم رکن کوگرفتارکرلیا، دیگر جر ائم میں ملوث 10 ملزمان بھی گرفتار

پیر 21 ستمبر 2020 01:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) وفا قی پولیس نے سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملوث سابقہ ریکا رڈیا فتہ گر وہ کے اہم رکن سمیت دیگر جر ائم میں ملوث10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے گن پو ائنٹ پر چھینی گئی نقدی ،مو بائل فون ، مو ٹر سائیکل ، چرس اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے۔

پولیس ترجمان کے مطا بق انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنزوقار الدین سید نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی کے لیے ہد ایا ت جا ری کیں ، ان احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی صدر زون محمد سرفرازروک نے اے ایس پی رانا عبدالوہاب کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شالیمار سب انسپکٹر سلیمان شاہ معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یا فتہ گر وہ کے اہم رکن محمد یو سف کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے گن پو ائنٹ پر چھینی گئی نقدی ، مو با ئل فون اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا مو ٹر سائیکل برآمد کرلیا،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے مختلف سیکٹرز میں موبائل اور پرس سنیچنگ کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

دیگر کا رروائیوں کے دوران تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم محمد سہیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ ہنڈا 125مو ٹر سائیکل برآمد کرلیا ، جبکہ ملزم محمد یعقوب کو گرفتار کرکے آ ہنی مکہ برآمد کرلیا ، آ بپا رہ پولیس نے ملزم محمد عمر ان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 129گر ام چرس برآمد کرلی ،نو ن پولیس نے ملزم محمد ابر اہیم کو گرفتار کرکے رائفل 44بو ر بر آمد کرلی ، شمس کا لو نی پولیس نے ملزم عبد الر حمن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 122گر ام چرس برآمد کرلی ، نیلور پولیس نے ملزم با بر علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 300گر ام چرس برآمدکرلی ، کو رال پولیس نے ملزم وجاہت علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاجبکہ ملزم اشفاق کو گرفتار کر کے 570گرام چرس بر آمد کرلی ، سہا لہ پولیس نے ملزم حمزہ کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، ڈی آئی جی آپر یشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و جو انو ں کی کارکر دگی کو سراہتے ہو ئے انہیں تعریفی اسناد دینے کا اعلا ن کیا ہے انہو ں نے کہا کہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی میں کر دار ادا کر نے والے پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں