وفا قی پولیس نے ہائیکنگ کے دوران مارگلہ کی پہاڑیوں میں راستہ بھولنے والے دونوں سفارت کاروں کو تلاش کر لیا

پیر 21 ستمبر 2020 01:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) وفا قی پولیس نے ہائیکنگ کے دوران مارگلہ کی پہاڑیوں کے جنگل میں راستہ بھولنے والے دونوں سفارت کاروں کو کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد بحفاظت تلاش کر لیا ۔ پولیس ترجمان کے مطا بق گزشتہ روزاسلام آباد پولیس کنٹرول کو بذریعہ فون اطلاع ملی کہ ہنگری کے سفارت خانہ کے سیکنڈ سیکرٹری اور خاتون اتاشی صبح 7 بجے ٹریل سکس پر گئے جو واپس نہیں آ ئے، ان کی تلاش کرنے میں مدد کی جائے ۔

(جاری ہے)

اس اطلاع پر انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی ہدایت پر ایس ایس پی سی ٹی ڈی ڈاکٹر سید مصطفی تنو یر ، ایس پی صدر سرفراز احمد ورک کی زیر نگرانی پو لیس ٹیم نے فوری مارگلہ کی پہاڑیوں پر سفارت کاروں کی تلاش شروع کر دی ، پو لیس ٹیم نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد دونوں سفارت کاروں کو بحفاظت تلاش کر لیا،آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خا ن اور ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے پو لیس ٹیم میں شامل افسران و جوانوں کو تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں