اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی وی کی چیف نیوز اینڈ کرنٹ آفئیرز قطرینہ حسین کی تعیناتی ریکارڈ کی تصدیق کے ساتھ مشروط قرار دے دیا

پیر 21 ستمبر 2020 19:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی وی کی چیف نیوز اینڈ کرنٹ آفئیرز قطرینہ حسین کی تعیناتی کے خلاف کیس میں قطرینہ حسین کی تعیناتی درست قرار دینا ریکارڈ کی تصدیق کے ساتھ مشروط قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت سے جاری تحریری احکامات میں کہاگیاہے کہ پی ٹی وی قطرینہ حسین کی ڈگریز کی تصدیق کرائے،عدالت کے سامنے موجود ریکارڈ کے مطابق قطرینہ حسین کی تعیناتی درست قرار دے رہے ہیں لیکن پی ٹی وی قطرینہ حسین کی اے لیول ، او لیول اور بیچلر ڈگری کی تصدیق کرائے،قطرینہ حسین کی ڈگریاں ایچ ای سی اور آئی بی بی سی سے تصدیق کرائی جائیں،قطرینہ حسین کی ڈگریز دو ماہ میں تصدیق کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں