پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائوسنگ و تعمیرات تاشفین صفدر شاہد کو خلاف قانون و ضابطہ منسٹر کالونی میں سرکاری گھر الاٹ کئے جانے کا انکشاف

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ و تعمیرات کے بار بار احکامات کے باوجود بھی سرکاری گھر خالی کرنے سے انکار کر دیا ،حیرت انگیز طور پر وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ بھی ان سے گھر خالی کرانے میں ناکام، پہلی بار پارلیمانی سیکرٹری کے خاوند کی بھتیجی کی شادی کی تقریب بھی منسٹر کالونی کے لان میں کی گئی جس کی تصاویر بھی سامنے آ چکی ہیں، ذرائع

پیر 21 ستمبر 2020 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائوسنگ و تعمیرات تاشفین صفدر شاہد کو خلاف قانون و ضابطہ منسٹر کالونی میں سرکاری گھر الاٹ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور پارلیمانی سیکرٹری سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ و تعمیرات کے بار بار احکامات کے باوجود بھی سرکاری گھر خالی کرنے سے انکار کر دیا ،حیرت انگیز طور پر وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ بھی ان سے گھر خالی کرانے میں ناکام رہے اور گزشتہ دنوں پہلی بار پارلیمانی سیکرٹری کے خاوند کی بھتیجی کی شادی کی تقریب بھی منسٹر کالونی کے لان میں کی گئی جس کی تصاویر بھی سامنے آ چکی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق منسٹر کالونی میں صرف وفاقی وزرا،وزرامملکت ، چیئرمین سینیٹ ،سپیکر قومی اسمبلی ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سمیت ایسے افراد کو گھر الاٹ ہو سکتا ہے جن کا درجہ وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کے برابر ہو ۔

(جاری ہے)

پارلیمانی سیکرٹری کو گھر الاٹ نہیں ہو سکتا مگر وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کے اعلی افسران سے ملی بھگت کر کے تاشفین صفدر شاہد نے منسٹر کالونی میں گھر اپنا نام الاٹ کرا دیا ہے اور وہاں پر مقیم ہیں ۔

گزشتہ دنوں اس سرکاری رہائش گاہ کا اس وقت ناجائز استعمال کیا گیا جب ان کے خاوند صفدر شاہد نے اپنی بھتیجی کی شادی کی تقریب منسٹر کالونی کی اسی رہائش گاہ کے لان میں منعقد کی اور اس تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کے علاوہ ایک درجن کے قریب وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی جن میں مراد سعید،اعجاز شاہ بھی شامل تھے اس کے علاوہ گورنر پنجاب چودھری سرور بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ نے مارچ میں اس معاملے کا نوٹس لیا اور ایک ماہ کے اندر اندر پارلیمانی سیکرٹری کو یہ گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا مگر انہوں نے ابھی تک اس گھر کو خالی نہیں کیا بلکہ وفاقی وزیر ہائوسنگ اور سیکرٹری ہائوسنگ تاشفین صفدر سے گھر خالی کرانے کے بجائے سینیٹ کمیٹی کو ہی چکر دے رہے ہیں کیونکہ ایک وزیر کے کہنے پر ہی اس گھر کی الاٹمنٹ تاشفین صفدر کو ہوئی تھی یہ بھی پتہ چلا ہے کہ تاشفین صفدر سابق صدر پاکستان چودھری فضل الٰہی کی پوتی ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں