اسلام آباد ہائیکورٹ، سی این جی سٹیشنز مالکان کی جے آئی ڈی سی ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست پر حکومت کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری

پیر 21 ستمبر 2020 23:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی این جی سٹیشنز مالکان کی جے آئی ڈی سی ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست پر جواب کیلئے وفاقی حکومت کو پری ایڈمیشن نوٹس کر دیا، عدالت نے حکم امتناع کی متفرق درخواست پر بھی پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں سی این جی سٹیشنز مالکان کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل بابر الیاس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ اور سندھ کی عدالت نے حکم امتناع جاری کر رکھا ہے، آج بل جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے حکم امتناع بھی جاری کیا جائے،جس پر عدالت نے کہاکہ آپ آخری تاریخ کو ہی کیوں آئے، آپ رقم جمع کرا دیں اگر فیصلہ آپ کے حق میں آیا تو واپس ہو جائے گی۔

عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں