آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس ،تفتیش نقائص دور کرنے ،اسکو بہتر بنانے کیلئے تفتیشی افسران کو باقاعدہ کورسز کرانے کا فیصلہ

منگل 22 ستمبر 2020 00:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ،جس میں تفتیش کے نقائص کو دور کرنے اور اس کو بہتر بنانے کے لئے تفتیشی افسران کو باقاعدہ کورسز کرانے کا فیصلہ ہواور کہا گیا کہ تفتیشی نظام بہتر ہوگا تو ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ڈی آئی جی آپریشنز ،اے آئی جیز ،زونل ایس پیز ،ڈی ایس پی لیگل نے شرکت کی ،اجلاس کے دوران زیر تفتیش مقدمات بھی زیر غور آئے جس پر آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ تھانوں میں زیرو ٹالرینس کی پالیسی کو اپنایا جائے اور زیر تفتیش مقدمات کے نقائص کو دور کیا جائے تفتیش کے نظام کو بہتر بنایا جائے اس سلسلے میں تفتیشی افسران کو جدید طریقوں سے باقاعدہ تفتیشی کورسز بھی کروائے جائیں تاکہ مقدمات کے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں