وفا قی پولیس کاکر یک ڈائون ،09 اشتہا ری مجرمان سمیت 22ملزمان گرفتار

قبضہ سے ہیر وئن ، شراب اور اسلحہ معہ ایو نیشن برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدما ت درج کر لئے گئے

منگل 22 ستمبر 2020 00:01

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑ ے پیما نے پر جا ری کر یک ڈائون کے دوران 09 اشتہا ری مجرمان سمیت 22ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہیر وئن ، شراب اور اسلحہ معہ ایو نیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے، مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمدعامر ذوالفقار خان کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے افسران کو منشیا ت فروشی اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی برآمدگی کا ٹا سک دیا ، ان ہد ایات کی روشنی میںآ بپا رہ پولیس نے بچوں کو خوف زدہ کر کے بھیک منگو انے والے ملزم ارشد کو گرفتار کرلیا ، کو ہسار پولیس ٹیم نے ملزمہ Liezal Tolentlnoجو کہ فلپا ئنی ہے پا کستا ن میں اپنی رہا ئش کے متعلق کو ثبوت پیش نہ کرسکی کو گرفتار کرلیا ، گو لڑ ہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث عادل کو گرفتار کرلیا ، تر نو ل پولیس نے ملزم عمر خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا ، شالیمار پولیس نے ملزم محمد یو سف کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمدکرلیا ، انڈسٹر یل ایر یا پو لیس نے ملزم گلریز مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 50لیٹر شراب برآمد کرلی ، سبزی منڈی پولیس نے ملزم ارشد خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 430گر ام ہیر وئن برآمد کرلی ، شہزاد ٹا ئون پولیس نے دو ملزمان وقاص علی اور عدنا ن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، کھنہ پولیس نے دو ملزمان فیزاد احمد اور نکاش مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، سی آئی اے پولیس نے ملزم شعور احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20لیٹر شراب بر آمدکرلی ، کو رال پولیس نے بغیر حفاظتی تدابیر کے پٹر ول فروخت کر نے والے ملزم محمد مشتا ق کوگرفتار کرلیا ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران 09مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی، ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے پولیس ٹیمو ں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے، انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہدایت جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہوئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔

(جاری ہے)

شہر یو ں کے جا ن وما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں