سخت محنت اور لگن سے ہی اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کی جا سکتی ہے، پروفیسر صالحہ جبیں

ملک کے روشن مستقبل کے لیے ہمیں تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنا ہو گا،پرنسپل اسلام آباد پوسٹ گریجویٹ ماڈل کالج برائے خواتین ایف سیون فور کا طالبات کی تعارفی نشست سے خطا ب

منگل 22 ستمبر 2020 00:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) اسلام آباد پوسٹ گریجویٹ ماڈل کالج برائے خواتین ایف سیون فورکی پرنسپل پروفیسر صالحہ جبیں نے کہا ہے کہ سخت محنت اور لگن سے ہی اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کی جا سکتی ہے،ملک کے روشن مستقبل کے لیے ہمیں تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنا ہو گا۔اسلام آباد پوسٹ گریجویٹ ماڈل کالج برائے خواتین ایف سیون فورمیں بی ایس انگلش و ماس کمیونیکیشن اور سائنس و آرٹس کے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں داخل ہو نے والی طالبات کی تعارفی نشست کا انعقاد کیا گیا ،تعارفی نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ؐسے کیا گیا کالج کی پرنسپل پروفیسر صالحہ جبیں نے اپنے خطاب میں طالبات کو ہدایت کی کہ وہ پورے سیشن کے دوران ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد کریں اور کالج کے قواعد و ضوابط کا احترام کریں اسی طرح سے کالج میں حاضری کو بابھی قاعدہ بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ والدین اور اساتذہ نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی بھر پور کو شش کر تے ہیں اب یہ طلبا کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے سخت محنت اور لگن سے پڑھائی کریں۔شعبہ انگلش کی سربراہ روبینہ مغل اور ماس کمیونیکیشن کی سربراہ ڈاکٹر امبرین صبا نے اپنے خطاب میں طالبات کو اپنے اپنے شعبوں سے متعلق آگاہ کیاجبکہ سبرینہ ڈوگر نے اکیڈیمک شیڈول کے بارے میں بتایا۔طالبات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے والدین اور اساتذہ کی توقعات پر پور ا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں