مقامی حکومتوں کا با اختیار نظام قائم ہونے تک سندھ کے شہروں کے مسائل حل نہیں ہوں گے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کا ٹویٹ

بدھ 23 ستمبر 2020 15:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی جس میں ہم نے سندھ کے مقامی حکومت کے نظام کو چیلنج کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جب تک آئین کی حقیقی روح کے مطابق مقامی حکومت کا با اختیار نظام نہیں بنتا اور وسائل کی تقسیمِ انصاف کی بنیاد پر نہیں ہوتی، کراچی سمیت سندھ کے شہروں کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں