سی ڈی اے کمرشل پلاٹس کی نیلامی اختتام پذیر، 27 ارب روپے کی ریکارڈ بولیاں موصول ہوئیں

بدھ 23 ستمبر 2020 20:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) سی ڈی اے کو بدھ کواختتام پزیر ہونے والی تاریخی نیلامی میں 27 ارب روپے کی ریکارڈ بولیاں موصول ہوئیں۔ تین روزہ نیلام عام میں سی ڈی اے کو 16 پلاٹوں کے لیے 27 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں۔ نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کو 5 پلاٹوں کے لیے ساڑھے تین ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں جبکہ دوسرے روز 9پلاٹوں کے لیے ساڑھے پندرہ ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں جبکہ نیلامی کے تیسرے روز سی ڈ ی اے کو دو پلاٹوں کے لیے آٹھ ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں۔

اس طرح سی ڈی اے نے رواں سال جولائی میں ہونے والی نیلامی میں 17ارب روپے کی موصول ہونے والی بولیوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔سرمایہ کاروں کی طرف سے کمرشل پلاٹوں کے نیلام عام میں بھر پور دلچسپی اور سرمایہ کاروں کی طرف سے وزیر اعظم کی تعمیراتی شعبہ کی ترقی کے پیکج جس پر سی ڈی اے عمل کر رہا ہے پر سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

تین روزہ آکشن کے دوران سرمایہ کاروں کی طرف سے کمرشل پلاٹوں کے حصول کے لیے پرجوش مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ کمرشل پلاٹوں کے نیلام عام کے پہلے روز ڈپلومیٹک انکلیو، جی نائن مرکز اور آئی ایٹ مرکز کے پلاٹ نیلام ہوئے جبکہ نیلامی کے دوسرے روز بلیو ایریا، سیکٹر G-11/3، ڈپلو میٹک انکلیو، سیکٹر F-10،انڈسٹریل ٹرائینگل کہوٹہ، آرچرڈ سکیم اور انڈسٹریل ایریاء I-10/3کے پلاٹس نیلام کیے گئے جبکہ نیلامی کے تیسرے روز سیکٹر آئی 14- کلاس تھری شاپنگ سینٹر اور بلیو ایریا کے پلاٹوں کے لیے بولیاں موصول ہوئیں۔

اس نیلامی میں بلیو ایریا کے کمرشل پلاٹوں کے علا وہ صنعتی پلاٹ،ایگرو فارمز کے پلاٹ،اپارٹمنٹس کے پلاٹس کے علاوہ کلاس تھری شاپنگ سینٹرز کے پلاٹس بھی نیلامی کے لیے پیش کیے گئے۔ ان میں جی ٹین مرکز، آئی ایٹ مرکز، ڈپلو میٹک انکلیو، ایف ٹین مرکز کے کمرشل پلاٹوں کے علاوہ انڈسٹریل ٹرائینگل کہوٹہ کے انڈسٹریل پلاٹس کے علاوہ جی نائن ون، جی نائن ٹو،جی ٹین تھری،جی الیون فور اور آئی الیون فور کے کلاس تھری شاپنگ سینٹر کے پلاٹس شا مل تھے۔

آکشن کی نگرانی سی ڈ ی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم کی گئی آکشن کمیٹی نے کی۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ممبر اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ڈی ایف اے II-، ڈی جی لائ ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، ڈائریکٹر اربن پلاننگ، ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ II-، ڈائریکٹر فنانس شامل ہیں۔مو صول شدہ تمام بولیاں حتمی منظوری کے لئے سی ڈی اے بورڈ کو سامنے پیش کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں