قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس، متعدد ترمیمی بلز پر غور کیا گیا

بدھ 23 ستمبر 2020 20:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ کی زیر صدارت بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی احتساب (دوسرا ترمیمی) بل 2019ء، عالمی عدالت انصاف (نظر ثانی و دوبارہ غور) 2020 اور وسل بلور پروٹیکشن اینڈ ویجی لینس کمیشن (ترمیمی) بل 2020ء پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی محمد فاروق اعظم مک، ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ، شیر علی ارباب، شنیلہ رتھ، چوہدری بشیر ورک، عثمان ابراہیم، محسن نواز راجہ، سید حسین طارق، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، عالیہ کامران، سید نوید قمر، سیکرٹری وزارت قانون و انصاف اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت کی درخواست پر وسل بلور پروٹیکشن اینڈ ویجی لیسن کمیشن (ترمیمی) بل 2020ء مزید غور کیلئے موخر کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں