صحافی کی ایف آئی آر تاخیر سے درج کرنے پر ایس ایچ او تھانہ آئی نائن معطل

بدھ 23 ستمبر 2020 21:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) مقامی صحافی کیساتھ واردات کی ایف آئی آر تاخیر سے در ج کرنے پرایس ایچ او تھانہ آئی نائن کو معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے مقامی صحافی کے ساتھ واردات کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وقوعہ کی ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر ایس ایچ او تھانہ آئی نائن کو معطل کردیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے اندراج میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں