چکوال کے ہونہار طالب علم کا اعزاز، میٹرک امتخانات میں ضلع میں دوسری پوزیشن حاصل کی

H فیضان علی نے 1100میں سی950نمبر لئے

بدھ 23 ستمبر 2020 21:37

اسلام ًآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ چکوال کے ہونہار طالب علم نے میٹرک میں پورے ضلع میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے،راولپنڈی بورڈ کے الائیڈ سکول چواسیدن شاہ کے طالب علم فیضان علی ولد راشد علی گاؤں چہار سلطان پور چواسیدن شاہ چکوال نے میٹرک میں 1100میں سی950نمبر لیکر پورے ڈسٹرکٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ہونہار طالبعلم فیضان علی نے اپنی کامیابی کو والدین اور اساتذہ کی محنت اور دعائیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکول پرنسپل اور اساتذہ کی خصوصی محنت اور توجہ کی بدولت انہوں نے یہ کامیابی حاصل کی جبکہ والدین کی خصوصی شفقت اور دعاؤں کی بدولت انہوں نے یہ مقام حاصل کیا ہے۔فیضان علی نے کہا کہ وہ مستقبل میں پاک فوج میں شمولیت کا خواہشمند ہے تاکہ ملک وقوم کی حفاظت کا جذبہ بھرپور انداز میں انجام پاسکی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں