عدالت کے باہر دھکم پیل سے بچاتے ہوئے گارڈ کی زوردار کہنی خود مریم نوازکو لگ گئی

بدھ 23 ستمبر 2020 23:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) عدالت کے باہر دھکم پیل سے بچاتے ہوئے گارڈ کی زوردار کہنی خود مریم نوازکو لگ گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز کی عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی جب کہ اس موقع پر پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات تھی جس کے باعث دھکم پیل ہوئی۔عدالت کے باہرمریم نواز کو دھکم پیل سے بچاتے ہوئے گارڈ کی زودار کہنی کا نشانہ خود مریم بن گئیں۔ مریم نواز کے کہنی اس زور سے لگی کہ کچھ دیر وہ اپنا کندھا پکڑ ے رہیں اور اپنے شوہر کیپٹن صفدر کو پیش آئے واقعہ کا بتایا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں