مریم نواز نے کسی ندامت کے بغیر ہمیشہ قوم سے جھوٹ بولا، مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے قومی اداروں کی بے توقیری کرتے ہوئے خود کو بری طرح بے نقاب کردیا ،

معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ ڈاکٹر شہباز گل

جمعرات 24 ستمبر 2020 09:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز نے کسی ندامت کے بغیر ہمیشہ قوم سے جھوٹ بولا ہے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے قومی اداروں کی بے توقیری کرتے ہوئے خود کو بری طرح بے نقاب کردیا ہے جبکہ موجودہ حکومت نے ہمیشہ اداروں کو عزت دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ مریم نواز خود بھاری کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیسز میں ملوث ہیں ، مریم نواز کا یہ کہنا کہ ان کی پارٹی کے کسی رہنما نے عسکری قیادت سے ملاقات نہیں ایک اور جھوٹ ہے ، ن لیگ کی سیاست کا محور جھوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اداروں کو مستحکم اور معیشت کو مضبوط بنا رہی ہے، قومی سلامتی کے امور کے حوالہ سے سول اور فوجی قیادت ایک پیج پر ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلوں کے باعث ملک پائیدار معاشی نمو کی جانب گامزن ہے، پاکستان کا کرنٹ اکاوئنٹ بیلنس مسلسل دوسرے ماہ سرپلس ہے تارکین وطن کی جانب سے بھیجی گئی رقوم میں اضافہ حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں