آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے بری امام میں بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی سربراہی میں دو تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دیں

جمعرات 24 ستمبر 2020 09:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ بری امام میں بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی سربراہی میں دو تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی عمر خان اور ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کی نگرانی میں ہولیس ٹیمیں واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کریں گی۔حقائق پر مبنی رپورٹ آئی جی اسلام آباد کو پیش کی جائے گی۔بچی کہ ڈیڈ باڈی کو میڈیکل ایگزامینیشن کے لئے بھجوایا دیا گیا ہے۔میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں