ٹیکس کے ڈھانچے میں تبدیلی کرکے لائیو سٹاک سیکٹر میں لاگت کو کم کرنے کی حکمت عملی کا جائزہ لینا ہوگا، وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا ٹویٹ

جمعہ 25 ستمبر 2020 12:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ دودھ کے کارپوریٹ فارمنگ سیکٹر اور پروسیسرز کے ساتھ ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت کیلئے فارمز کو فروغ دینے اور پروسیسرز کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے ایک اہم چیلنج کا سامنا ہے ہے۔ مشیر تجارت نے کہا کہ پوری سپلائی چین کا معاشی طور پر ممکن العمل ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک سیکٹر میں ٹیکس کے ڈھانچے میں تبدیلی کرکے لاگت کو کم کرنے کی حکمت عملی کا جائزہ لینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں