ارسا کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس یکم اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو گا

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس یکم اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔

(جاری ہے)

ارسا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ربیع کے آئندہ سیزن کے لئے پانی کی دستیابی کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں ارسا کے ممبران کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں