وفاقی دارالحکومت میں دو وارداتوں کے دوران نوعمر لڑکیاں اغواء

ہفتہ 26 ستمبر 2020 00:17

وفاقی دارالحکومت میں دو وارداتوں کے دوران نوعمر لڑکیاں اغواء
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) وفاقی دارالحکومت میں دو وارداتوں کے دوران 13اور 18سالہ لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا، مرسلین نے تھانہ ترنول پولیس کو بتایا کہ یاسر، گلفرین و دو نامعلوم نے میری 18سالہ بیٹی مقدس کوغیر اخلاقی حرکات کی خاطر اغوا کیا ہے، دلیر خان نے کورال پولیس کو بتایا کہ میری تیرہ سالہ بیٹی روبینہ کو نذیر نے دیگر پانچ کے ہمراہ غوری ٹائون سے اغواء کیا ہے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے مغویات کی بازیابی اور اغوا کاروں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں