وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کی دہشت گرد حکومت اور اس کے مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی قبضے کو دوبارہ مسترد کر دیا ہے، پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین برائے کشمیر شہریار خان آفریدی کا ٹویٹ

ہفتہ 26 ستمبر 2020 01:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں اپنے خطاب میں آر ایس ایس کی زیرقیادت بھارت کی دہشت گرد حکومت اور اس کے ریاست جموں و کشمیر پر غیرقانونی قبضے کو دوبارہ مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو شہریار خان آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے روشنی ڈالی ہے کہ قابض بھارتی افواج مقبوضہ جموں وکشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں اور عالمی اداروں سے اس کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل، پیلٹ گنوں اور بے جا طاقت کے استعمال کو بے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں