شیخ رشید احمد کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک اور تاریخی خطاب کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد

وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام کی پریشانیوں کو اجاگر کیا ، بھارت کے انتہا پسند چہرے کو بے نقاب کر دیا، وفاقی وزیر ریلوے

ہفتہ 26 ستمبر 2020 02:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک اور تاریخی خطاب کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر ایک مختصر بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام کی پریشانیوں کو اجاگر کیا اور دنیا کے آگے بھارت کے انتہا پسند چہرے کو بے نقاب کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں