ینگ فارماسسٹ کمیونٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام عالمی یو م فارماسسٹ پر تقریب

پوسٹر مقابلوں میں پوزیشن لینے والے طلبائ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے

ہفتہ 26 ستمبر 2020 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) ینگ فارماسسٹ کمیونٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام عالمی یو م فارماسسٹ پر ایک تقریب منعقد کی گئی ،ینگ فارماسسٹ کمیونٹی پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عرفان علی نے یونیورسٹی آف لاہور اور رفاہ یونیورسٹی کے طلبائ و طالبات کیلئے تقریب کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی پشاور یونیورسٹی کے ڈاکٹر نوید (گولڈ مڈلسٹ) تھے، مہمان خصوصی نے پوسٹر مقابلوںمیں پوزیشن لینے والے طلبائ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ینگ فارماسسٹ کمیونٹی کے ایگزیکٹیو ممبر ڈاکٹر فہد اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عرفان نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں