بھارت میں 11 پاکستانی ہندوئوں کے قتل کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کریں گے۔پاکستان ہندو کونسل

پاکستانی ہندوئوں کو بھارتی ایجنسی ’را‘ نے بے دردی سے قتل کیا، وہ اپنے مادر وطن پاکستان کے خلاف جاسوسی کی پیشکش مسترد کر چکے تھے۔ڈاکٹر رمیش کمار بھارت نے مارے گئے اہل خانہ کی لاشیں دیکھنے کی بھی اجازت نہیں دی۔مقتول خاندان کی خاتون شری متی مکھی

اتوار 27 ستمبر 2020 21:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وینکوانی نے کہا ہے کہ پاکستان ہندو کونسل بھارت کے علاقہ جودھ پور میں 11 پاکستانی ہندوئوں کے قتل کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے گی۔ اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کرنے میں مدد دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی پٹیشن دائر کی جائے گی۔ بھارت میں قتل کئے جانے والے ہندوئوں کے بہادراہل خانہ کو ہر طرح کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہندوئوں کو بھارتی ایجنسی ’را‘ نے بے دردی سے قتل کیا ہے کیونکہ وہ اپنے مادر وطن پاکستان کے خلاف جاسوسی کی پیشکش کو مسترد کر چکے تھے۔ اس موقع پر قتل ہونے والے خاندان کی ایک خاتون شری متی مکھی نے کہا کہ بھارت نے ان کو مارے گئے اہل خانہ کی لاشیں دیکھنے کی بھی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ میں انصاف کے حصول تک احتجاج جاری رکھوں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں