سندھ کے مسائل کا طویل المدت حل اداروں کی ڈویژنل اور لوکل گورنمنٹ کی سطح پر منتقلی میں ہے۔وفاقی وزیر علی حیدر زیدی

اتوار 27 ستمبر 2020 21:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) بحری امور کے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ صوبائی کو آرڈینیشن و عملدرآمد کمیٹی پی سی آئی سی کے منٹس کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

اتوارکو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اس بات کی حمایت کی ہے کہ سندھ کے مسائل کا طویل المدت حل اداروں کی ڈویژنل اور لوکل گورنمنٹ کی سطح پر منتقلی میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی حکومت نے اتفاق کیا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی ای)، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) اور اس طرح کے دیگر اداروں کو متعلقہ ڈویژن اور مقامی حکومتوں کے حوالے کیا جائے گا۔ ایس بی سی اے کو کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جبکہ ایس ایس ڈبلیو ایم بی کو کے ایس ڈبلیو ایم بی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں