پاکستان کا نگورنوکاراباخ میں کشیدگی پر اظہار تشویش ، آزربائیجان کے موقف کی حمایت کا اعادہ

اتوار 27 ستمبر 2020 22:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) پاکستان نے نگورنوکاراباخ میں کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے آزربائیجان کے موقف کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان کو نگورنو کاراباخ ریجن میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمینیا کی افواج کی ہفتہ رفتہ سے آزربائیجان کے ترتر، اغدام، فزولی اور جبرائل خطوں کے دیہات میں شہری آبادی پر شدید شیلنگ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

اس سے پورے خطے کا امن وسلامتی دوا پر لگ سکتا ہے۔ آرمینیا اپنی فوجی کارروائی فوری بند کرے تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ سے بچا جاسکے۔ پاکستان برادر قوم آزربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ ہم نگورنو کاراباخ پر آزربائیجان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں جو متفقہ طورپر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ متعدد قراردادوں کے مطابق ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں