سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی درب بم دھماکے کی مذمت، دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 30 ستمبر 2020 02:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے مردان کے شہری علاقہ درب میں ہونے والے دھماکے کی شدت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ مذمتی بیان میں مردان کے شہری علاقے درب میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمن عناصر کی امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے امن کی خاطر کی جانی والی کوششوں کو غیر متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کرنے کا کہا اور واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے کا کہا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو زخموں کی فوری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا کی ہدایت کی ہے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اس واقعہ میں شہید ہونے والے کے درجات کی بلندی، زخموں کی جلد صحت یابی اور پسماندگاں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں